سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے پیغام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ سعودی فرمانروا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حج بیت اللہ کے مناسک اور عبادات کی قبولیت کے لیے اللہ سے دعاگو ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے وطن اور تمام اسلامی ممالک و عرب دنیا میں امن اور استحکام کو ہمیشہ قائم رکھے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.