ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا، اسد قیصر

ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم ہماری زمین پر بنا لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے حالیہ بیان میں خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین روز سے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ بدترین ہے۔ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس میں عوام کا قربانی کا گوشت خراب ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا بدلہ خیبرپختونخوا سے لیا جا رہا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کی ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.