شہباز شریف کی برآمد کندگان کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے معروف تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں شہزادہ سلیم، زید بشیر، مصدق ذوالقرنین اور شہریار چشتی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے ملکی معیشت کو درست سمت میں لے جانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور تاجر برادری میں بجٹ کی منظوری سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے،
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی ٹیم بجٹ اقدامات پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہے،
برآمدی صنعت کی ترقی کے لیے بجٹ اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، برآمد کنندگان کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
News
baithak
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
latest news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
bbc news
today news in urdu
تبصرے
Please keep the discussion respectful.