بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والی 8 خواتین گرفتار

بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جانے والی 8 خواتین گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بھیک مانگنے کے لیے بیرون ملک جانے والی 8 خواتین کو ڈراپ کر دیا۔ خواتین دو پروازوں سے سعودی عرب جارہی تھیں ہر خاتون سے 200 سعودی ریال بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار کی جانے والی تمام خواتین کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر بہاول نگر سے ہے۔ طیارے سے آف لوڈ کرکے گرفتار کی جانے والی خواتین کو مزید جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.