“قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی: کورم کی عدم موجودگی اور حکومتی ناکامی”
قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر جمعہ تک ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس کورم سے ہوا۔
اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد حکومت ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری کرنے میں ناکام ہونے پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے وفاقی وزیر مصدق ملک کی عدم حاضری پر کڑی تنقید کی۔
پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا تھا۔
تاہم وزیر آبی وسائل مصدق ملک ایوان میں موجود نہیں تھے۔
نوید قمر نے کہا اگر ممبران اجلاس میں ساڑھے 11 بجے موجود ہونے کے پابند ہیں۔
تو وزراء کی بھی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں جواب دینے کے لئے موجود ہوں۔
ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے۔
اگر حکومت ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی تو دنیا کیسے ہمیں سنجیدہ لے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں