“ملتان میں کرپشن میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی”
ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر آ ر پی کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث پولیس افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔
کرپشن فرائض میں غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جس پر سختی سے عمل درامد کیا جا رہا ہے۔برخاست سب انسپکٹر سعید الرحمان بحال کر کے اس کی سزا کو روکے جانے ترقی دو سال میں تبدیل کر دیا ۔سب انسپکٹر محمد اشرف ظہور کی اپیل تنزلی تنخواہ دو درجے الزام ثابت نہ ہونے پر منظور کر لی۔
برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی اپیل کو الزام ثابت ہونے پر مسترد کردیا۔ برخاست سٹینو گرافر عابد حسین اور برخاست کانسٹیبلز محمد علی ، طارق محمود ، طالب حسین اور غلام شبیر کی اپیلیں الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دیں۔ برخاست کانسٹیبل محمد اشفاق کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ کی سزا دے کر بحال کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں