بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا: تفصیلات
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا، ملکی بحران کا حل
بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوج پر اعتماد رکھیں۔ ہم امن واپس لائیں گے۔ ملک تمام اموات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ بنگلادیشی آرمی چیف نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت بنائی جائے گی، عبوری حکومت کی تشکیل کے لئے صدر سے ملاقات کروں گا۔ بنگلادیش کو عبوری حکومت کے تحت چلایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرفیویاکسی ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں، مسئلے کے پرامن حل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ آج رات تک سیاسی بحران کا حل تلاش کرلیں گے۔واضح رہے کہ آج بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجدمستعفی ہوگئیں۔ شیخ حسینہ واجد کو خصوصی ہیلی کاپٹر میں انڈین شہر اگرتلا روانہ کیا گیا۔ بنگلادیش کے آرمی چیف نے حسینہ واجد کو حکومت چھوڑ نے کیلئے 45منٹ کا الٹی میٹم دیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.