"عراق میں امریکی بیس پر دو راکٹ حملے، متعدد فوجی زخمی"
"امریکی عین الاسد ایئربیس پر راکٹ حملے، کئی فوجی زخمی"
عراق میں امریکی بیس پر دو راکٹ حملے، متعدد فوجی زخمی عراق میں امریکی فوجی اڈے پر دو راکٹ حملوں میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ پینٹاگون نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عین الاسد ایئربیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ جس میں سے ایک بیس کے اندر گرا۔ جس کی وجہ سے کئی فوجی زخمی ہوئے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطے میں جاری کشیدگی کو خطرناک قرار دیا ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث امریکی صدر جوبائیڈن نے قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملاہیرس کو سچویشن روم میں قومی سلامتی ٹیم نےمشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ امریکی صدر کو بتایا گیا کہ اسرائیل پرایران کےممکنہ حملے کا وقت معلوم نہیں، اسرائیل کےتحفظ کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ تل ابیب میں امریکی سینٹ کام کمانڈر نے اسرائیلی وزیردفاع اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں۔ ادھر تہران میں ایرانی صدر سےروسی قومی سلامتی کےسیکرٹری نےملاقات کی۔ اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.