ہر پاکستانی کو مذہب کی تفریق کے بغیر جینے کا حق ہے: صدر آصف علی زرداری کا یوم اقلیت پر پیغام
یوم اقلیت پر صدر آصف علی زرداری کا بیان: ہر پاکستانی کو مذہب کی تفریق کے بغیر زندگی گزارنے کا حق
ہر پاکستانی کو مذہب کی تفریق کے بغیر جینے کا حق ہے: یوم اقلیت پر صدر کا پیغام صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات اور نسل کی بنیاد پر امتیاز کے بغیر آزادی سے زندگی گزارنے کا حق ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق و مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے قائداعظم کے 11 اگست47 کے وعدے پر قائم رہیں گے۔ اقلیتوں کوآئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طورپر تسلیم کرتا ہے۔ ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اقلیتوں کے لیے نشستیں مختص ہیں۔ اقلیتی طلبا کو وظائف، عبادت گاہوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی فنڈنگ کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
today news paper
epaper
city news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
صدر کا پیغام
پارلیمنٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.