"پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل کل سے شروع: پی ڈی ایم اے کی الرٹ"
"پنجاب میں 25 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سپیل: موسلا دھار بارشوں کی توقع"
پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل کل سے شروع پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا مرحلہ 25 اگست سے شروع ہوگا جو 29 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژن میں بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے،۔ خستہ حال چھتوں و عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں، کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
epaper today
Multan news
Pakistan
Hindi news
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
مون سون بارشوں
نیا سپیل کل سے شروع
پی ڈی ایم اے
ترجمان پی ڈی ایم اے
کنٹرول روم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.