"امریکی انتخابات میں مداخلت کے خدشے کے باعث ایران کے واٹس ایپ گروپس بلاک"
"ایران کے پاسداران انقلاب کے واٹس ایپ گروپس بلاک: امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوششیں"
امریکی صدارتی انتخابات، ایران کے متعدد واٹس ایپ گروپس بلاک امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے خدشے کے باعث ایران میں متعدد واٹس ایپ گروپس کو بلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایرانی ہیکرز کے متعدد واٹس ایپ گروپس کو بلاک کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جن واٹس ایپ گروپس کو بلاک کیا گیا ہے ان کا تعلق ایران کے پاسداران انقلاب سے ہے۔ میٹا کے مطابق ایرانی ہیکرز واٹس ایپ گروپ پر ٹیکنیکل سپورٹ کے روپ میں ایسے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو جو بائیڈن انتظامیہ اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وابستہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ایرانی ہیکرز واٹس ایپ گروپس کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہوں۔ ایرانی ہیکرز کا یہی گروپ اس سے قبل کملا ہیرس کی انتخابی مہم سے وابستہ افراد کو بھی نشانہ بنا چکا ہے۔ مائیکرو سوفٹ اور گوگل بھی رواں ہفتوں میں اسی گروپ کی سرگرمیوں سے متعلق خبردار کرچکے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
امریکی صدارتی انتخابات
واٹس ایپ گروپس بلاک
غیر ملکی میڈیا
مداخلت
متعدد واٹس ایپ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.