آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں تاخیر: پاکستان کے نام کی غیر موجودگی اور قرضوں کا معاملہ
آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں تاخیر: پاکستان کے قرضوں کا حل اور متوقع اقدامات
آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی منظوری میں مزید تاخیر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا 4 ستمبر تک شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کا نام فی الحال بورڈ میں شامل نہیں۔ پاکستان کی وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کی حتمی منظوری ستمبر میں ملنے کی توقع ہے۔ حکومت چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے 12 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ رول اوور کرانے اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان نے سعودی عرب کو مزید 1.2 ارب ڈالر قرض کے حصول کی درخواست بھی دیدی ہے، ۔ نئے قرض کا مقصد 2 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ پورا کرنا ہے۔ پاکستان کے ذمہ پہلے ہی 5 ارب ڈالر کے کیش ڈپازٹس کی صورت میں سعودی قرض واجب الادا ہے۔ پاکستان کے پاس چین کے 4 ارب ڈالر اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر کیش ڈپازٹس ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
Hindi news
latest news
news headlines
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
آئی ایم ایف
بیل آؤٹ پیکج
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ
وزارت خزانہ
شیڈول جاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.