ایرانی صدر کا ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان
ایرانی صدر کا ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کا اعلان: مسلم ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت
کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ‘ظلم کے خلاف کھڑے ہونگے‘ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ملک سے لڑنا نہیں چاہتے اور وہ امن کا خواہاں ہے لیکن ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ ایرانی میڈیا ایجنسی ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ملک کے نئے وزیر خارجہ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے لیکن ہم کسی بھی موقع پر کسی بھی ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ تہران پر پر مغربی پابندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران جتنا زیادہ دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرے گا اتنی ہی اس پر پابندیاں ختم ہوں گی۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اپنے 15 یا 16 پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو قائم کرتا ہے۔ تو امریکی پابندیاں اس ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ایرانی صدر نے مسلم ممالک کے درمیان مزید بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان بھائی ہیں۔ اور بھائیوں کے درمیان امن قائم ہونا چاہیے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھول کر اپنی کرنسی کو مضبوط کیا ۔ لیکن ہم مسلمان اپنے درمیان دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
epaper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
مسعود پزشکیان
ایرانی صدر
تہران
مسلم ممالک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.