وزیراعظم شہباز شریف: دشمنان پاکستان کو عبرت کا مقام بنائیں گے
شہباز شریف کا اعلان: دشمنان پاکستان کو عبرت کا نشان بنائیں گے
دشمنان پاکستان کو عبرت کا مقام بنائیں گے، وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ، دشمنان پاکستان کو ہماری افواج قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہم سب مل کر عبرت کا نشان بنائیں گے۔ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نفرت کے بیچ بونے کی کوشش کی گئی۔ کل ہم کوئٹہ میں تھے، بلوچستان میں دہشتگردی کی انتہا کی گئی تھی، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اور بعض خارجی عناصر ملکر بلوچستان میں نفرت کے بیچ بو رہے ہیں اور باہر سے انہیں مدد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت کی کاوشیں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی خاص طور پر نوجوانوں کی ترقی کے لیے بہت اچھے پروگرامز مرتب کیے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی افواج کے جوان دن رات ان دہشت گردوں کا پیچھا کررہے ہیں۔ ، بلوچستان اور وفاقی حکومت کی انہیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
Urdu News
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
وزیراعظم
بلوچستان
شہباز شریف
وفاقی حکومت
دشمنان پاکستان
عبرت کا نشان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.