"آئی ایم ایف کا پنجاب میں بجلی بلز پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کا مطالبہ"
"آئی ایم ایف نے پنجاب میں بجلی بلز میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف ختم کرنے کی شرط عائد کر دی"
آئی ایم ایف کا پنجاب میں بجلی بلز میں ریلیف ختم کرنیکا مطالبہ آئی ایم ایف نے پنجاب حکومت کی طرف سے بجلی بلوں پر 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کیلیے سبسڈی کی فراہمی 30 ستمبر تک ختم کرنیکا مطالبہ۔ نئے قرضہ پروگرام کیلیے 3 نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔ ان شرائط کی وجہ سے پنجاب حکومت کا صارفین کو اقساط میں سولر پینلز دینے کا 700 ارب روپے کا منصوبہ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ایکسپریس ٹریببون کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 2 ماہ کیلیے بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کے اعلان کے بعد آئی ایم ایف نے صوبوں پر یہ نئی کڑی شرائط عائد کی ہیں۔ جس کے تحت آئی ایم ایف کے37 ماہ کے7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے دوران کوئی صوبائی حکومت ایسی کوئی سبسڈی نہیں دے سکے گی۔ شرائط کے مطابق صوبوں نے بجلی اور گیس پر کوئی سبسڈی نہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے ان دعوؤں کی تردید ہوتی ہے کہ صوبے بجلی پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔ اور وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے جس میں انھوں نے نے دیگر تین صوبوں کو پنجاب کی پیروی کرنے کی ترغیب دی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news today
newspaper
city news
Multan news
news headlines
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
آئی ایم ایف
پنجاب حکومت
بجلی بلز
ریلیف ختم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.