"بجلی سستی کرنے کے لیے درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز کم کرنے پر غور"
"درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز کم کرنے کا منصوبہ: وزارت پٹرولیم کی ابتدائی ورکنگ"
بجلی سستی کرنے کےلیے درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز کم کرنے پر غور ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کےلیے درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز کم کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔ بجلی بھی سستی بنے گی اور ٹیرف کے فرق پر صوبوں کا اعتراض بھی دور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق درآمدی ایل این جی پر بھاری ٹیکس اور پورٹ چارجز وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ فی ایم ایم بی ٹی یو درآمدی ایل این جی پر 4 ڈالر کے چارجز اور ٹیکسز ہیں۔ 11 ڈالرکی درآمدی ایل این جی پاکستان میں 15ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پڑتی ہے۔ وزارت پٹرولیم نے چارجز و ٹیکس میں کمی کے لئے ابتدائی ورکنگ شروع کردی۔ وزارت نے پورٹ چارجز کم کرانے کیلئے وزارت جہاز رانی و بندرگاہ سے رابطہ کیا۔ پورٹ چارجز کم ہونے سے ایل این جی کی قیمتوں میں واضع کمی آسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی بندرگاہوں پر ایل این جی کے پورٹ چارجز خطے میں سب سے زیادہ ہیں۔ وزارت پیٹرولیم گیس کی یکساں قمیت کیلئے بھی پورٹ چارجز کم کرانا چاہتی ہے،۔ پورٹ چارجز کم ہونے سے درآمدی ایل این جی کی قمیت 2800روپے ہوجائے گی،۔ اس وقت درآمدی گیس 3600روپے جبکہ مقامی گیس 1200روپے میں پڑ رہی ہے۔ ، گیس کی یکساں قیمت کے فارمولے سے ایوریج قیمت 1800روپے ہوجائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
ایل این جی
بجلی سستی
درآمدی ایل این جی
ایل این جی پاکستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.