بھارتی نجی ایئرلائن کو بم کی اطلاع پر ترکیہ میں لینڈ کروا لیا گیا
بم کی اطلاع پر بھارتی نجی ایئرلائن کی پرواز ترکیہ میں لینڈ کروا دی گئی
بھارتی نجی ایئر لائن کو بم کی اطلاع پر ترکیہ میں لینڈ کروا لیا گیا ایک مبینہ بم کی اطلاع ملنے پر ایک نجی بھارتی ایئرلائن کے طیارے نے ترکی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی سے فرینکفرٹ جانے والے طیارے کے باتھ روم سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا تھا کہ طیارے میں بم ہے۔ ‘ جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر ترکیہ کے ارضروم ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں 234 مسافر اور عملے کے 13 افراد سوار تھے ۔ جنہیں طیارے سے باحفاظت اتارلیا گیا ہے۔ جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار جہاز کی تلاشی لے رہے ہیں۔ ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق متعلقہ حکام کو فوری طور پر الرٹ کیا گیا۔ اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔ طیارےکی لینڈنگ کے بعد ارضروم ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
today news in urdu
abc news
بھارتی نجی ایئر لائن
بم کی اطلاع
غیر ملکی خبر رساں ادارے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.