"صدر زرداری نے اسلام آباد میں جلسے اور جلوسوں کو منظم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے"
"صدر زرداری کے دستخط سے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کے نئے قوانین نافذ"
صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے اور جلوسوں کو منظم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجالس اور جلوسوں کو منظم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ صدر کے دستخط سے یہ بل قانون بن گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ صدر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے گزٹ نوٹی فکیشن کے لیے کاپی بھجوا دی۔ قانون کو پر امن اجتماع و امن عامہ کا نام دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پرُ امن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ 2024 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا تھا۔ اجلاس کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے کا بل پیش کیا تھا۔ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آمرانہ اقدام قرار دیا تھا۔ 5 ستمبر کو سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شدید احتجاج کے دوران اسلام آباد میں پر امن اجتماع و امن عامہ بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
قومی اسمبلی
صدر مملکت آصف علی زرداری
وفاقی دارالحکومت
بل پر دستخط
سیکریٹریٹ
بل پر دستخط کر دیے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.