"بلوچستان میں اساتذہ کی قلت کے سبب 3 ہزار 500 اسکول بند"
"بلوچستان: اساتذہ کی کمی کے باعث 3 ہزار 500 اسکول بند"
بلوچستان میں اساتذہ کی قلت کے سبب 3 ہزار 500 اسکول بند بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے بھر میں 3 ہزار 500 سے زائد اسکول اساتذہ کی قلت کے باعث غیر فعال ہیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں محکمہ تعلیم نے بتایا کہ فروری میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سے 542 اسکول بند ہو چکے ہیں،۔ جس کے بعد تمام 35 اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے غیرفعال اسکولوں کی تعداد 3 ہزار 694 تک پہنچی ہے۔ تاہم سائل رکن اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے جواب ایوان میں پیش نہیں کیا جاسکا اور اسے اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا۔ اس وقت صوبے میں 15 ہزار 96 سرکاری اسکول ہیں،۔ جن میں 48,841 اساتذہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق جن اضلاع میں سب سے زیادہ غیر فعال اسکول ہیں،۔ ان میں پشین (254 اسکول)، خضدار (251)، قلات (179)، قلعہ سیف اللہ (179)، بارکھان (174)، آوران (161) اور کوئٹہ (152 اسکول) شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے آبائی شہر ڈیرہ بگٹی میں تعلیمی عملے کی کمی کے باعث 13 اسکول بند ہیں،۔ دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ صوبے میں اس وقت تقریباً 16 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
محکمہ تعلیم
اجلاس ملتوی
لوچستان
رکن بلوچستان اسمبلی
غیر حاضر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.