"چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار"
"چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست پر واضح انکار"
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار کردیا۔ نئے عدالتی سال کے آغاز پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ اگر تمام جج صاحبان کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی جائے۔ تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ رانا ثنا اللہ صاحب کو میرے سامنے لے آئیں۔ ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں اعظم نذیر تارڑ ، جسٹس منصور علی شاہ صاحب اور اٹارنی جنرل موجود تھے۔ اس ملاقات میں رانا ثنا اللہ موجود نہیں تھے، ہمیں بتایا گیا کہ تمام چیف جسٹسز کی مدت ملازمت میں توسیع کر رہے ہیں۔ میں نے کہا کہ دیگر ججز کی کر دیں لیکن میں قبول نہیں کروں گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ مجھے تو یہ نہیں پتا کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں۔ دوران گفتگو چیف جسٹس سے سوال کیا گیا کہ 6 ججز کے خط کا معاملہ سماعت کے لئے مقرر کیوں نہیں ہو رہا ؟ جس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ 6ججز کے خط کا معاملہ کمیٹی نے مقرر کرنا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
چیف جسٹس
قاضی فائز عیسیٰ
رانا ثنا اللہ
ملازمت میں توسیع
نئے عدالتی سال
اعظم نذیر تارڑ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.