پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ: تمام شرائط مکمل
پاکستان اور آئی ایم ایف کا معاہدہ: اضافی فنانسنگ اور قرضوں کی یقین دہانیاں
آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے قرض پروگرام کی توثیق کے لئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی ۔ جس کی تصدیق ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزیک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری کے لئے تمام پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔ جس کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 2 ارب ڈالر سے زائد کی اضافی فنانسنگ کے انتظامات کرلئے ہیں۔ جبکہ چین ، متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) اور سعودی عرب سے قرضوں کے رول اوور کی یقین دہانیاں بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ جس کے تحت آئی ایم ایف 37 ماہ پر محیط پروگرام کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر دے گا۔ دوسری جانب وزارت خزانہ اسی مہینے آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے پرامید ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
آئی ایم ایف
بیل آؤٹ پیکج
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ
قرض پروگرام کی توثیق
تمام پیشگی شرائط
انتظامات
قرضوں کے رول اوور کی یقین دہانیاں
یو اے ای
اسٹاف لیول معاہدہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.