رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کی جاتی"بیرسٹر گوہر
"بیرسٹر گوہر نے قانون سازی کے قواعد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کی جاتی"
رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کی جاتی، بیرسٹر گوہر اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا۔ رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے شکوہ رہا کہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے۔ ہم نے ہمیشہ کہا کہ جو قانون سازی کرنی ہے اس کا طریقہ کار اپنائیں۔ آئین میں درج ہے قانون سازی کس طرح ہو گی قانون اور رولز آف بزنس دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب پرائیویٹ ممبر بل آتا ہے تو پہلے کمیٹی میں آتا ہے ایک ماہ قبل اجازت لی جاتی یے اور پھر ایجنڈے پر آتا ہے۔ اس قسم کے حکومتی بل پہلے وزارت کے ذریعے کابینہ میں جاتے ہیں۔ کابینہ میں منظوری کے بعد وزیراعظم کے دستخط سے آگے بڑھا جاتا یے رولز آف بزنس 16 اور 27 کے لیے لازم ہے کہ وزارت قانون و پارلیمانی امور اسے آگے بڑھائے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ عمل کابینہ کی منظوری اور وزیراعظم کے دستخط سے قبل کیا جاتا ہے ۔ مگر یہاں تو نہ کابینہ اجلاس ہوا اور نہ ہی منظوری ہوئی کہ اجلاس میں بل پیش کریں، ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
epaper today
city news
Pakistan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم
بیرسٹر گوہر
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
رولز آف بزنس
پرائیویٹ ممبر
کابینہ میں منظوری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.