تحریک انصاف پر 5 سال کی پابندی: الیکشن کمیشن کی اہم سماعت
تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں 5 سال کی پابندی کا خطرہ
تحریک انصاف پر 5سال کی پابندی لگ سکتی ہے،الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹراپارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کی ریکارڈ جمع کرانے کےلیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔ حکام کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت تحریک انصاف پر 5سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ریکارڈ جمع کرانے کے لیے 10 روز مانگ لئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے کہا کہ یہ آپ نے اچھا کہا کہ ان شاء اللہ آپ کو ریکارڈ دے دیں گے۔ کمیشن نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کہاں ہوئے تھے؟ ۔ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں الیکشن کرائے۔ ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ 5 سال کے اندر آپ نے انتخاب نہیں کروائے۔ ، 5 سال کے بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروائے، اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
epaper today
latest news
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
الیکشن کمیشن
تحریک انصاف
تین رکنی بینچ
انٹراپارٹی الیکشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی
چاروں صوبوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.