“اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی: ترمیمی بل کے بعد ملتوی”
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ملتوی کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے بعد انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترمیمی بل کےمطابق اسلام آباد کی یونین کونسلزوارڈزکی تعداد بڑھائی گئی،
یاد رہے کہ اسلام آبادکیپٹل ٹریری لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ 30 اگست کو منظو رہوا تھا ۔
ترمیم کے مطابق اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل سطح پرمنتخب نمائندوں کی تعدادبڑھائی گئی ہے۔
پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین ووائس چیئرمین کےعہدےتھے۔
موجودہ بل میں چیئرمین ووائس چیئرمین کےساتھ 15مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے۔
یونین کونسل میں چیئرمین ووائس چیئرمین کے علاوہ 9 ارکان یونین کونسل منتخب کئےجائیں گے۔
یونین کونسل سطح پرایک کسان یامزدور،ایک اقلیت اورایک نوجوان بھی منتخب کیاجائےگا،۔
یونین کونسل کی سطح پر3خواتین بھی منتخب کی جائیں گی۔
،یونین کونسل کی سطح پرمجموعی طورپر17نمائندے ووٹ لےکرمنتخب ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں