سست انٹرنیٹ کی وجہ ویب مینجمنٹ سسٹم نہیں: پی ٹی اے
پی ٹی اے کی وضاحت: سست انٹرنیٹ اور ویب مینجمنٹ سسٹم کا تعلق نہیں
سست انٹرنیٹ کی وجہ ویب مینجمنٹ سسٹم نہیں،پی ٹی اے ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ ویب مینجمنٹ سسٹم نہیں، ڈبلیو ایم ایس 2008 سے کام کررہا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ ویب مینجمنٹ سسٹم کا مقصد قابل اعتراض مواد کی روک تھام ہے۔ ڈبلیو ایم ایس کا بنیادی مقصد گرے ٹریفک روکنا ہے، ڈبلیو ایم ایس نے ٹیلی کام آپریٹرز کو بہت فائدہ پہنچایا۔ ترجمان پی ٹی اے ڈبلیو ایم ایس کا انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے کوئی تعلق نہیں۔ حالیہ سست انٹرنیٹ کی وجہ زیرسمندر کیبل کا کٹنا ہے، ایک کیبل مرمت کرکے بحالی کی جاچکی،باقی پر کام جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سست انٹرنیٹ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے نقصان کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا۔ سیلولر موبائل آپریٹرز نے آج تک نقصان کی اطلاع نہیں دی۔ موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 2 ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا۔ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد جون میں 134.79 ملین تھی،137.92 ملین ہوگئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
India
Hindi news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
پی ٹی اے
سست انٹرنیٹ
ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن
ویب مینجمنٹ سسٹم
ترجمان پی ٹی اے
حالیہ سست انٹرنیٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.