چیمپئینز کپ: شاداب خان کی شاہین سے لڑائی نے توجہ حاصل کر لی
شاداب اور شاہین کی لڑائی: چیمپئینز کپ کا دلچسپ واقعہ
چیمپئینز کپ؛ شاداب کی شاہین سے لڑائی نے توجہ حاصل کرلی چیمپئینز ون ڈے کپ میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ میں شاداب خان کی شاہین آفریدی کیساتھ ہونے والی لڑائی نے توجہ حاصل کرلی۔ گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز اور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شاداب کی ٹیم 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ جبکہ ہدف کے تعاقب میں اُتری لائنز کی ٹیم محض 199 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں لائنز کی بیٹنگ کے دوران 29ویں اوور کے دوران شاداب خان نے شاہین شاہ آفریدی کو گیند کروائی اور تلخ جملے کہے تاہم شاہین نے پُرسکون انداز اپنایا اور کوئی جواب نہ دیا ۔ جبکہ اگلے اوور میں اسامہ میر نے شاہین کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ اس اوور کے دوران شاداب شاہین کے ساتھ کچھ جھڑپوں میں مصروف تھے۔ کیونکہ لائنز 284 رنز کے تعاقب میں 156-6 پر جدوجہد کر رہی تھی اور بالآخر 35.2 اوورز میں صرف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس میچ میں شاہین کی کارکردگی مایوس کُن رہی جنہوں نے بالنگ میں 9.5 اوورز میں 57 رنز لٹائے تاہم تین وکٹیں لیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
today news paper
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
شاہین
چیمپئینز کپ
شاداب
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
بیٹنگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.