آئینی ترمیم کا مقصد صرف کسی کو بچانا ہے: عمران خان کا موقف
لاہور جلسہ: آئینی ترمیم کا مقصد صرف کسی کو بچانا ہے
آئینی ترمیم کا مقصد صرف کسی کو بچانا ہے، بانی پی ٹی آئی بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ "ڈو اینڈ ڈائی" ہے۔ اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا کہ باہرنکلیں۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہیے تھی۔ ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے،ماضی اور حال میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف کسی کو بچاناہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ جو کرنے جارہے ہیں۔ یہ غیرقانونی اور آئین کیخلاف ہے، یہ سپریم کورٹ کوختم کرنے جارہے ہیں۔ قومی ترانے پر کھڑے نہ ہوکر افغان قونصلر کی سفارتی آداب کی خلاف ورزی کے سوال پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوڑو اس بات کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں۔ تمہیں اس کی پڑی ہے، ملک کا مستقبل داؤ پر لگاہے اور تم اس کی بات کررہے ہو۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
عمران خان
بانی پی ٹی آئی
اڈیالہ جیل
آئینی ترمیم
بانی چیئرمین
تبصرے
Please keep the discussion respectful.