"محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات: چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر بات چیت"
"چیئرمین پی سی بی کا آئی سی سی وفد کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال"
چیئرمین پاکستان کرکٹ سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ دوہزار پچیس کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کےدوران آئی سی سی وفد نےکراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ آئی سی سی وفد کا کہنا تھا کہ کراچی،راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہرصورت مکمل کرلیا جائے گا۔ اپ گریڈیشن کے بعد سٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولتیں ہوں گی اور شائقین کرکٹ میچز سے زیادہ محظوظ ہوں گے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہوں نےکہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن، محفوظ ماحول میں کھیل انجوائے کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
epaper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
آئی سی سی
محسن نقوی
چیئرمین پاکستان کرکٹ
آئی سی سی وفد
اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.