"امریکہ: عدالت میں پولیس افسر کے ہاتھوں جج کا قتل"
"کینٹکی میں عدالت کے اندر جج کا قتل: پولیس افسر گرفتار"
’تکرار کے بعد‘ عدالت میں پولیس افسر کے ہاتھوں جج قتل امریکہ میں ایک پولیس افسر کو عدالت میں جج کو قتل کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ جمعرات کو جنوبی ریاست کینٹکی میں پیش آیا۔ رپورٹ میں ایک مقامی اخبار دی لوئزویلے کوریئر جرنل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد کاؤنٹی لیچر کے پولیس افسر مِکی سٹائنز کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جن کا لیچر کی عدالت میں جج پر فائرنگ کے واقعے سے تعلق ہے۔ حاکم نے کہا ہے کہ پولیس افسر کو فرسٹ ڈگری قتل کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت میں مِکی سٹائنز اور 54 سالہ جج کیون مُلنز کے درمیان تکرار ہوئی۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں قتل کا اصل مقصد واضح نہیں کیا گیا ہے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ دوپہر کے وقت جج کو فائرنگ کر کے ان کے چیمبر میں قتل کر دیا گیا ہے۔ ‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس دنیا میں بہت زیادہ تشدد ہے اور دعاگو ہوں کہ بہتر مستقبل کے لیے راستہ نکلے۔‘ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
India
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
عدالت
فائرنگ
پولیس افسر
فرانسیسی خبر رساں ادارے
جنوبی ریاست
پولیس ڈیپارٹمنٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.