"پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں فساد برپا کرنے کی کوشش: عظمیٰ بخاری"
"تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے عظمیٰ بخاری کے شدید تحفظات"
پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں فساد برپا کرنا چاہتی ہے: عظمیٰ بخاری صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جلسے کی آڑ میں ملک میں دہشتگردی اور فساد برپا کرنا چاہتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں۔ ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ ، "تحریک فساد" کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے۔ یہ لوگ جلسے کے نام پر ملک میں دہشت گردی اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کسی کو سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ۔ حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے روکا ہے نہ روکے گی، ۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے۔ ، پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات
پی ٹی آئی جلسے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.