علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
علی امین گنڈاپور وارنٹ گرفتاری اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی
علی امین گنڈاپور سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ جبکہ عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ 4 ستمبر کو حاضری معافی کی درخواست دی تھی اور 8 ستمبر کو جلسے میں طبیعت ٹھیک ہوگئی؟ عدالت نے عدم پیروی پر علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ عدالت نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جبکہ عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرکے کیس کی سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
news headlines
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
علی امین گنڈاپور
انسداد دہشتگردی عدالت
اشتہاری قرار
جج طاہر عباس سپرا
عدم پیروی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.