بھارتی ایم کیو نائن بی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ
بھارت کا ایم کیو نائن بی ڈرون حادثہ: اہم تفصیلات
بھارتی ڈرون "ایم کیو نائن بی" خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا بھارتی ایم کیو نائن بی ڈرون خلیج بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، ڈرون کے تباہ ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو میں بحریہ کے اڈے سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ بحر ہند کے وسیع علاقے میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور نگرانی کی کارروائیوں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ دفاعی ماہرین اس واقعے کو خطے میں بھارت کی سمندری نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھتے ہیں۔ یہ واقعہ ایک اہم وقت پر سامنے آیا ہے جب ہندوستان تقریباً 3.1 بلین ڈالر کی ایک ڈیل میں 31 MQ-9B ڈرون خریدنے کے لیے امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ اضافی دفاعی ساز و سامان کے حصول پر بات چیت کر رہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news today
epaper
epaper today
city news
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
fox news
abc news
بھارت
بھارتی ڈرون
بھارت کا جنگی جنون
دفاعی ماہرین
"ایم کیو نائن بی
غیرملکی خبر رساں ادارے
بحر ہند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.