اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی نئی پالیسی جاری

اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی نئی پالیسی جاری

ضلعی انتظامیہ نے اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کر دیا

اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے حوالے سے بڑی خبر ضلعی انتظامیہ نے اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کر دیا ہے۔ پشاور میں اراضی کی خرید و فروخت پر ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی ٹیکس کی مد میں زمین کی انتقال فیس، اسٹامپ ڈیوٹی، اور ڈسٹرکٹ کونسل فیس 1 فی صد، رجسٹریشن فیس 0.5 فی صد اور کیپٹل ویلیو ٹیکس 1 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔5 کروڑ مالیت سے کم فروخت کنندہ فائلر پر 3 فی صد، تاخیر پر 6 فی صد، نان فائلر پر 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ 5 کروڑ سے زائد اور 100 کروڑ سے کم فروخت کنندہ فائلر پر 3.5، تاخیر پر 7 فی صد، اور نان فائلر پر 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ 100 کروڑ سے زائد فروخت کنندہ فائلر پر 4 فی صد، تاخیر پر 8 فی صد اور نان فائلر کے لیے 10 فی صد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.