"فارم 45 اور 47: سپریم کورٹ کا تازہ فیصلہ"
"فارم 45 اور 47 کی اہمیت: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا جائزہ"
فارم 45 اور 47 کو حتمی نہیں کہا جاسکتا،سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 14 نصیرآباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انتخابی دھاندلی کے کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چار صفحات کا فیصلہ تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک دوبارہ گنتی کا آرڈر نہیں آتا فارم پینتالیس اور سینتالیس کو درست تصور کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی تنازع میں بنیادی شواہد الیکشن میں ڈالے گئے بیلٹ پیپرز ہی ہوتے ہیں۔ درخواست منظور ہو تو تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی ہوتی ہے۔ عدالت کے سامنے انتخابی تھیلوں کی سیل ٹوٹی ہونے کا کیس نہیں ہے۔ فیصلے کے مطابق ووٹنگ مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ افسر ووٹ گن کر فارم 45 تیار کرتا ہے۔ ریٹرننگ افسر فارم 45 کے مطابق ووٹ شمار کرکے فارم 47 جاری کرتا ہے۔ فارم 47 کے مطابق ریٹرننگ افسر نتیجہ الیکشن کمیشن کو ارسال کرتا ہے۔ کاسٹ کئے گئے بیلٹ پیپرز ہی اصل نتائج کا تعین کرتے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.