ہمیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنا ہوگا: وزیراعظم شہباز شریف
سلامتی کونسل سے اسرائیل کی جوابدہی کا مطالبہ: شہباز شریف کا مؤقف
ہمیں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنا ہوگا، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے۔ شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ’قیادت برائے امن‘ پر مباحثے کے لیے سلامتی کونسل کا یہ اجلاس منعقد کرنے پر سلووینیا کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ، یورپ اور دیگر خطوں میں پھیلتی جنگیں، بڑی طاقتوں کے مابین بڑھتی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی غربت عالمی نظام کی بنیادوں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو ہم نے مستقبل کے معاہدے کی منظوری دی۔ ہمیں اپنے وعدوں کو لازمی پورا کرنا ہوگا، وگرنہ مستقبل تاریک اور پُرخطر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں لازماً اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنا ہوگا۔ اسی طرح اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ کے خطے تک تنازع کو بڑھانے سے باز رکھنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیروت پر کی گئی بمباری انتہائی قابل مذمت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر اور اسرائیل کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
مشرق وسطیٰ
’قیادت برائے امن
پھیلتی جنگیں
نسل کشی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.