"مجوزہ آئینی پیکج: پی پی، ق لیگ اور اے این پی سے مشاورت"
"آئینی پیکج کی حمایت: شیری رحمٰن کی اہم ملاقاتیں"
مجوزہ آئینی پیکج‘پی پی ق لیگ اور اے این پی سے مشاورت مجوزہ آئینی پیکیج کی حمایت کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سینیٹر شیری رحمٰن کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر ہدایت اللہ سے مشاورت کی۔ ان اہم ملاقاتوں میں شیری رحمٰن کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نیئر حسین بخاری اور سینیٹر شہادت اعوان بھی موجود تھے۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں ہونے والی یہ مشاورت ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام میں پارٹی کی کاوشوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ جس میں صوبائی نمائندگی بھی شامل ہوگی، تاکہ اس بات کو یقنی بنایا جائے کہ عدالتی نظام منصفانہ رہے۔ ان ملاقاتوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا تصور نیا نہیں ہے۔ یہ تصور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے دیا تھا۔ شیری رحمٰن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصور چارٹر آف ڈیموکریسی کا بھی حصہ تھا۔ جس پر مئی 2006 میں بے نظیر بھٹو اور نواز شریف نے دستخط کیے تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
latest news
breaking news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
today news in urdu
abc news
مشاورت
وفاقی آئینی عدالت
مجوزہ آئینی پیکج‘
سینیٹر شیری رحمٰن
چوہدری سالک حسین
سینیٹر ہدایت اللہ
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو
تبصرے
Please keep the discussion respectful.