پنجاب حکومت کی چھت اپنا گھر اسکیم: 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر
نواز شریف کی چھت اپنا گھر اسکیم: عوام کو بغیر سود قرضے فراہم کیے جائیں گے
5سال میں 5لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے5لاکھ افراد کو قرضے دیئے جائیں گے: نواز شریف سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کےاجرا کیا۔ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم بہت ہی اچھا منصوبہ ہے،منصوبے کے اجرا کیلئے کام کرنے والے وزرا سمیت افسران اور اہلکاروں کومبارکباد دیتا ہوں۔ مریم نواز نے اسکیم بناتے ہوئے مجھ سے بھی ذکر کیا تھا۔ اس وقت بھی خوشی ہوئی،اسکیم"عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوناچاہیے"محاورےکی بہترین مثال ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ لوگوں کو بغیر سود قرضے دیئے جارہے ہیں۔ میراخیال ہے اگر ملک میں کام کیا جاتا اور کام کرنے دیاجاتا ، عوامی نمائندوں کی حکومتوں کو کام کرنے دیا جاتا تو ایک بھی شخص بے گھر نہ ہوتا۔ آج بھی ہماری بہت بڑی تعداد میں عوام بے گھر ہے،آج جن بھائیوں اور بہنوں کو چیک ملے۔ ان کی خوشی دیکھی،آج حالات یہ ہیں ایک کمرہ تعمیر کرنا انتہائی مشکل ہے۔ تعمیراتی سامان بہت مہنگا ہوچکاہے،پہلی بار وزیراعظم بنا تو حکومت مکمل نہیں چلنے دی۔ درمیان میں حکومت گرا دی گئی،دوسری بار پھر حکومت پوری نہ کرنے دی۔ تیسری بار بھی حکومت گرا دی گئی،ہم 2قدم آگے جاتے ہیں تو 8قدم پیچھے چلے جاتے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سابق وزیراعظم
نواز شریف
ن لیگ
صدر نوازشریف
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.