"نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد لاپتا"
"دریائے نائیجر میں کشتی ڈوبنے سے 100 افراد لاپتا، ہلاکتوں کی اطلاعات"
نائیجیریا ‘ کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد لاپتاہو گئے نائیجیرا میں کشتی ڈوبنے کے بعد کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتا ہوگئے۔ کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے بعد سے اب تک 100 افراد لاپتا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی۔ جس میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی مگر جب کشتی روانہ ہوئی تو اس پر 300 لوگ سوار تھے۔ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثہ اس وقت پیش آیا ۔ جب کشتی میں سوار افراد ایک مذہبی تہوار مکمل ہونے کے بعد واپس جارہے تھے۔ کشتی حادثے میں ہلاکتوں سے متعلق اب تک متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں ۔ جن میں ایک مقامی اخبار نے کہا ہےکہ ڈوبنے والے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ جب کہ لوکل کونسل کے ایک رہنما نے 60 افراد کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan
latest news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
نائیجیریا
کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد لاپتا
ضلع موقوا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.