"لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم"
"لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرویز الہیٰ کا نام پی سی ایل سے ہٹانے کی منظوری"
لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ، ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کا نام پی سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہیٰ کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 28 جون کو وفاقی حکومت نے صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ پرویز الہیٰ سمیت دیگر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ بعد ازاں، لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
لاہور ہائیکورٹ
ایف آئی اے
پرویز الٰہی
لاہور ہائی کورٹ
جسٹس شمس محمود مرزا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.