"ڈاکٹر ذاکر نائیک کا لڑکیوں کو ایوارڈ دینے سے انکار، اسٹیج چھوڑ دیا"
"ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب کا اسٹیج چھوڑ دیا"
ڈاکٹر ذاکر نائیک تقریب کا اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے کراچی: ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب کا اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔ اسلام آباد میں یتیم بچوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے 'پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں کیلئے ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں معروف اسکالر کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسٹیج پر یتیم لڑکیوں کو ایوارڈ پیش کرنے کا کہا گیا اور جیسے ہی اسٹیج پر لڑکیاں آئیں تو ڈاکٹر ذاکر اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکیوں کو شیلڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں نامحرم ہیں اس لیے وہ شیلڈ پیش نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو ایک ماہ کے دورے کیلئے پاکستان آئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
today news paper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
یتیم بچوں
ڈاکٹر ذاکر نائیک
ممتاز اسلامی اسکالر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.