وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ کی سماعت کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور حکم جاری کیا۔ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 12 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔ دوسری جانب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس کے باہر پہنچ گئے۔ غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کا امکان ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.