ایران پر حملہ مہلک اور حیران کن ہوگا: اسرائیلی وزیردفاع
اسرائیلی وزیردفاع کا بیان: ایران پر حملہ حیران کن نتائج لائے گا
ایران پر حملہ مہلک اور حیران کن ہو گا : اسرائیلی وزیردفاع اسرائیلی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے حالیہ میزائل حملے کا جواب ’مہلک‘ اور ’حیران کن‘ ہوگا ۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔ گیلنٹ نے کہا کہ دیگر محاذوں سے بھی حملوں کا سامنا ہے اور جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا۔ اس کی بھاری قیمت چُکائے گا۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر کی شب ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے۔ جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھاکہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللّٰہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی کا بدلہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
اسرائیلی وزیر دفاع
میزائل حملے
عرب میڈیا رپورٹس
ایرانی میزائل حملوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.