"تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ"
"ڈیموں میں پانی کی صورتحال: تربیلا اور منگلا کا ذخیرہ"
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا واپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 44 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں1 لاکھ 54 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 95 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے۔ جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 64 ہزار کیوسک ہے۔ واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک، اخراج 3 ہزار 500 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 15ہزار 900 کیوسک ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Hindi news
latest news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news
google news
تربیلا ڈیم
واپڈا کے ترجمان
منگلا
دریائے جہلم
دریائے سندھ
تربیلا، منگلا اور چشمہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.