نائجیریا میں تیل کے ٹینکر میں دھماکا: 94 افراد ہلاک، 50 زخمی
نائجیریا میں تیل کے ٹینکر کے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 94 تک پہنچ گئی
نائجیریا ‘ تیل کے ٹینکر میں دھماکا، 94 افراد ہلاک، درجنوں زخمی نائیجیریا میں حادثے کا شکار ہونے والے تیل کے ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم 94 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ترجمان لاوان شیسو ایڈم نے اے ایف پی کو بتایا کہ منگل کو رات گئے شمالی ریاست جیگاوا میں ٹینکر کے حادثے کے بعد بہت سے افراد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر ماجیا کے قصبے میں ٹرک سے ٹکر سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب تک 94 افراد کے ہلاک اور تقریباً 50 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ٹینکر کو حادثہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں کا ہجوم گاڑی کے ارد گرد جمع ہو کر تیل اکٹھا کرنے لگے جو سڑک اور نالیوں میں بہہ رہا تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اس کی بات نہ مانی اور الٹا اس کو پکڑ لیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
نائجیریا
تیل کے ٹینکر میں دھماکا
94 افراد ہلاک
نائیجیریا میں حادثے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.