نجی کالج کی طالبہ سے ریپ کا معاملہ بے بنیاد قرار
لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے ریپ کا الزام غلط ثابت
اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے نجی کالج کی طالبہ سے ’ریپ‘ کا معاملہ بےبنیاد قرار دے دیا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ کے معاملے پر چیف سیکریٹری پنجاب کی سربراہی میں بنائی گئی۔ اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے واقعے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ کے معاملے پر بنائی گئی۔ اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کو بے بنیاد قرار دیا ہے، ۔ تحقیقات کے دوران کمیٹی نے طالبہ، اہل خانہ، کالج انتظامیہ، ہسپتال اور ریسکیو حکام کے بیانات قلمبند کیے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعہ بیان کرنے والی طالبہ نے کمیٹی کے سامنے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے بھی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی نفی کی۔ انکوائری کمیٹی کی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر متعدد اکاؤنٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلا کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ فیک نیوز کو بنیاد بنا کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔ انکوائری کمیٹی نے فیک نیوز کی روک تھام کے لیے اقدامات کی سفارش بھی کی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
news headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تحقیقات
چیف سیکریٹری پنجاب
اعلیٰ سطح کی کمیٹی
لاہور میں نجی کالج
مبینہ ریپ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.