آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا : خواجہ آصف
پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت: خواجہ آصف
ارکان اسمبلی کا غائب ہونے پروپیگنڈا ہے، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا تاکہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں۔ جب کہ ارکان اسمبلی کے غائب ہونے کا جعلی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ الحمداللہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ ایک متفقہ مسودہ تیار ہوا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ترمیم کی حمایت کریں۔ کوشش ہے کہ آج ہی آئینی ترامیم ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ ترمیم کا مقصد ہے کہ تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں۔ سیاسی جماعتوں کی تجاویز آئین اور قانون کے تحت آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’کہا جارہا ہے کہ کچھ لوگ اغوا ہوئے ہیں، بتایا جائے کوئی خاتون اغوا ہوئی ہیں یا پھر کوئی اور ہوا ہے۔ سب لوگ اپنے گھروں میں موجود ہیں، یہ جعلی بیانیہ بنانے والی پارٹی جو ہے یہ وہی اس قسم کے بیان یا کہانی بنارہی ہیں‘۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
خواجہ آصف
آئینی ترمیم
وزیر دفاع خواجہ آصف
ارکان اسمبلی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.