نہ کوئی ڈیل کی، نہ ووٹ دیا :زرقا تیمور کا موقف
چند ٹکوں کی خاطر نہ جھکی نہ جھکوں گی: زرقا تیمور
نہ کوئی ڈیل کی، نہ کوئی ووٹ دیا، زرقا تیمور تحریک انصاف کے سینیٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ میں نے نہ کوئی ڈیل کی، نہ آئینی ترمیم کےلیے کوئی ووٹ دیا۔ میرا گواہ صرف اللہ ہے۔سینیٹر زرقا تیمور نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر آج بھی قائم ہوں۔ کہنے والے کچھ بھی کہیں، چند ٹکوں کی خاطر نہ پہلے کبھی جھکی نہ آج جھکوں گی۔ باقی میرے سینے میں جو راز دبے ہیں وہ دبے رہنے دیں۔ آپ سب کی کاوشوں سے آج میرا بیٹا گھر واپس آگیا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ممبرز ایوان میں حکومتی بینچوں پر براجمان تھے ۔ جن میں عثمان علی ، مبارک زیب، ظہور قریشی اور اورنگزیب کھچی شامل تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.