سینیٹر لیڈیا تھورپ کا الزام: برطانوی بادشاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام
شاہ چارلس کے دورے کے دوران سینیٹر لیڈیا تھورپ کا سخت ردعمل
آسٹریلین خاتون سینیٹر برطانوی بادشاہ چارلس پر برس پڑیں آسٹریلیا کی پارلیمان میں برطانوی بادشادہ شاہ چارلس سوم کی جانب سے ’زمینوں کے روایتی مالکان کو خراج عقیدت‘ پیش کرنے کے چند لمحے بعد خاتون سینیٹر نے ان پر ’نسل کشی‘ کا الزام عائد کر دیا۔ شاہ چارلس کینسر کی تشخیص کے بعد آسٹریلیا کے اپنے 16 ویں سرکاری دورے پر پہنچے،۔ جہاں تقریب سے ان کی گفتگو ختم ہونے کے بعد آزاد سینیٹر لیڈیا تھورپ نے چیخ کر کہا کہ وہ آسٹریلیا پر شاہ چارلس کی حاکمیت کو قبول نہیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمارے لوگوں کے خلاف نسل کشی کی ہے، ہماری زمین واپس دے دیں۔ ہمیں وہ سب کچھ دیں جو آپ نے ہم سے چوری کیا تھا، آپ نے ہماری زمین تباہ کر دی، ہمیں ایک معاہدہ دیں، ہم معاہدہ چاہتے ہیں۔ خاتون سینیٹر نے پوڈیم پر وزیر اعظم انتھونی البانیز سے خاموشی سے بات بھی کی لیکن انہوں نے سینیٹر کو نظر انداز کردیا۔ آسٹریلیا کی نوآبادیات پر احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ واقعات میں خلل ڈالنے والی لیڈیا تھورپ کو شاہ چارلس کے پاس جانے سے بھی روک دیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
latest news
breaking news
news headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
آسٹریلیا
آسٹریلین خاتون سینیٹر
برطانوی بادشاہ چارلس
خراج عقیدت
شاہ چارلس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.