پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 92 فیصد کم: ستمبر میں سرپلس ریکارڈ
کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس: پاکستان میں اقتصادی بہتری کی علامات
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 92 فیصد کم ہو گیا پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے ستمبر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا خسارہ 92 فیصد کم ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ جولائی تا ستمبر کے دوران کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ حکومت کا معاشی شرح نمو پر سمجھوتہ کرنا ہے ۔ کیونکہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے درکار خام مال کی درآمدات کی اجازت نہیں دی گئی۔ مزید برآں، پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں 39 فیصد اضافے سے بھی جاری کھاتے میں خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی۔ قبل ازیں، رپورٹ کیا گیا تھا کہ اگست میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا سرپلس رہا ہے۔ تاہم مرکزی بینک نے تصیح کے بعد بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
latest news
breaking news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
پہلی سہ ماہی
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ
سرپلس ریکارڈ
معاشی سرگرمیوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.