"اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان ملاقات نہ کرانے پر نوٹس"
"عمران خان ملاقات کا معاملہ: ہائیکورٹ کی مداخلت"
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی کی ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ جب کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کی درخواست پر عدالت نے جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کا شوکت خانم ہسپتال کے معالجین سے معائنہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جیل حکام اور اسٹیٹ کونسل نے جواب جمع کرایا جسے عدالت نے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا رویہ قابل تعریف نہیں ہے۔ اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو آگاہ کیا جیل میں طبی معائنہ کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں ۔ ہفتہ میں 3 روز معائنہ ہوتا ہے، جیل میں پنجاب حکومت کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملاقاتوں پر 25 اکتوبر تک پابندی عائد ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Urdu Magazine
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
fox news Ukraine
fox news
پاکستان تحریک انصاف
عمران خان
شوکت خانم ہسپتال
اسلام آباد ہائیکورٹ
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.